ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدھارکارڈکی جانچ کے نام پر 3لاکھ 24ہزارکاچونا

آدھارکارڈکی جانچ کے نام پر 3لاکھ 24ہزارکاچونا

Tue, 15 Jun 2021 11:10:27    S.O. News Service

بنگلورو،15؍جون(ایس او نیوز)موبائل سم کارڈ اور آدھار کارڈ کی جانچ کا جھانسہ دیکر سائبر مجرمو ں نے ایک شخص کو3لاکھ 24 ہزارروپے کا چونا لگادیا ہے۔پیسہ گنوانے والے کی شناخت یلہنکاکے بی آررگھونندن (69)کے طورپرکی گئی ہے۔8 جون کوسائبرمجرموں نے فون کال کرتے ہوئے رگھونندن سے کہاکہ تمہارا آدھار کی جانچ کے ذریعہ سرٹی فکیشن کرناہے، اگر نہیں کیاگیا تو 24 گھنٹوں کے اندر تمہارا آدھار ڈی اکٹیویٹ ہو جائے گا،اس پراعتبارکرتے ہوئے نندن نے حل دریافت کیاہے،اسکے بعدمجرموں نے آدھارکی سرٹی فکیشن کے لیے بطورفیس 13.90روپے کی ادائیگی کے لئے کہا ہے۔ تمہارے موبائل پرایک لنگ بھیجی گئی ہے، اس میں ڈیبٹ کارڈکی تفصیل پرکرتے ہوئے آن لائن رقم روانہ کریں۔اس کے مطابق نندنے لنک کلک کرتے ہوئے طلب کردہ تمام تفصیل درج کردیااوررقم روانہ کیاہے۔اس کے بعدملزموں نے مرحلہ وارطریقہ سے اس شخص کے اکاؤنٹ سے 3لاکھ 24ہزارروپے اپنے بینک کھاتوں میں منتقل کرواتے ہوئے دھوکہ دیاہے۔


Share: